Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘

سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ابھی تک بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی جب بھی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ ہوگا تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہ بین الاقوامی پروازوں کا فیصلہ بہت بڑا ہے, متعلقہ ادارے ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی دنیا میں بھی کورونا وبا کا منظر نامہ دیکھ کر ہی اس کا فیصلہ کریں گے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر اپیل کی کہ وہ پروازوں کی بحالی سے متعلق اطلاعات کے سلسلے میں صرف سرکاری ذرائع پراعتماد کریں۔ سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ 
یاد رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ افواہ  ہے کہ آئندہ ماہ کے شروع میں بین الاقوامی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔
کئی لوگوں نے اس حوالے سے قیاس آرائی کی تھی کہ اب جبکہ کئی ممالک جن میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے پروازیں بحال کر چکے ہیں سعودی عرب میں بھی اسی طرح کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا- 
محکمہ شہری ہوابازی نے بیان جاری کرکے اس قسم کی افواہوں کی نفی کردی ہے۔

شیئر: