Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ہسپتال سے کورونا کا آخری مریض رخصت

ہسپتال میں معمول کی صحت خدمات شروع کردی گئی ہیں۔(فوٹو الریاض)
 سعودی عرب میں کنگ سلمان ہسپتال ریاض سے نئے کورونا وائرس کے آخری مریض کو شفایاب ہونے پر فارغ کردیا گیا ہے۔  
 ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ممدوح الثقیل نے بتایا کہ اب ہسپتال میں معمول کی صحت خدمات شروع کردی گئی ہیں۔ آئندہ جو مریض ہسپتال سے رجوع کریں گے انہیں سپیشلسٹ ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ 
ڈاکٹر ممدوح نے العربیہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ کنگ سلمان ہسپتال میں تین ہفتے سے معمول کے آپریشن کیے جانے لگے ہیں۔ 
کنگ سلمان ہسپتال سے فارغ کیے جانے والے شہری ابو عبدالعزیز نے بتایا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون طبی عملے نے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کیں۔ طبی عملے نے فرض سے بڑھ کر کام کیاہے۔  
ابو عبدالعزیز نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس لگنے سے قبل حفاظتی تدابیر کی پابندی کی پتہ نہیں کہاں سے وائرس اس پر حملہ آور ہوگیا۔ وائرس کی علامتیں محسوس کرکے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا تو پتہ چلا کہ وہ کورونا کا مریض ہے۔اللہ  کا شکر ہے کہ اب میں صحت یب ہوکر ہسپتال سے گھر آگیا ہوں۔

شیئر: