Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمک سے منفرد تصاویر بنانے والا مصری فنکار

مصر کے فنکار ہینی جینڈی نمک سے منفرد تصاویر بناتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ دنیا میں کچھ ہی ایسے فنکار ہوں گے جو اپنی ڈرائینگز میں نمک استعمال کرتے ہیں۔
ہینی جینڈی امید کر رہے ہیں کہ ان کے فن پاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچان ملے گی۔
عرب نیوز کی ان تصاویر میں ہینی جینڈی کی مہارت کو دیکھا جا سکتا ہے۔

فنکار ہینی جینڈی سیاہ سطح پر سفید نمک کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں۔

ہینی جینڈی کا کہنا ہے کہ ایک تصویر بنانے میں ان کو چار سے پانچ گھنٹے لگتے تھے جس کے بعد وہ اس کو مٹا دیتے تھے لیکن بعد میں تصاویر کو محفوظ کرنے کا خیال آیا۔

ہینی جینڈی مشہور شخصیات کی تصاویر بھی بناتے ہیں۔

ہینی جینڈی انتہائی مہارت کے ساتھ تصویریں بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اب اپنے بنائے گئے فن پاروں کو محفوظ کر سکتے ہیں جو ان کے گھر میں لگی ہوئی ہیں۔

ہینی جینڈی اپنی تصاویر سے تھوڑی بہت کمائی بھی کر لیتے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: