Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دومۃ الجندل میں کھجور میلے کا 12 واں ایڈیشن کامیابی سے جاری

کھجوروں کی کاشت کے مراحل سے بھی وزٹرز کو آگاہ کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
دومۃ الجندل میں کھجور میلے کا 12واں ایڈیشن کامیابی سے جاری ہے۔
میلے میں جہاں انواع واقسام کی مقامی کھجوروں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں وہاں وزٹرز کے لیے تفریحی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دومۃ الجندل کمشنری میں کھجور میلے کی انتظامیہ نے فیملیز کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا ہے۔
 وزٹرز کی تفریح کے لیے رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ ساتھ کھجوروں سے متعلق معلومات پر مبنی ڈیسک کا بھی انتظام کیا ہے جہاں کھجور کی کاشت کے مختلف مراحل کے علاوہ کھجور کی مصنوعات کی تیاری کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

  وزٹرز کی دلچسپی کے لیے تفریحی پروگرامز بھی منعقد کیے جارہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

کھجور فیسٹیول سے علاقے میں اقتصادی وسیاحتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ مختلف علاقوں سے آنے والے وزٹرز اور کھجور کے تاجروں کو مقامی کھجوروں کے بارے میں وسیع معلومات بھی حاصل ہورہی ہیں۔

شیئر: