Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو بائیڈین اور کملا ہیرس کی فتح، امریکہ میں جشن: تصاویر

ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن کے صدر منتخب ہوتے ہی امریکہ کی مختلف ریاستوں میں جشن کا سماں ہے۔ اکثر مقامات پر ٹی وی سکرینز نصب کی گئی تھیں جن پر اتخابات کے نتائج لائیو دکھائے جا رہے تھے۔ ووٹنگ کے اختتام کے بعد سے ہی امریکیوں کو شدت سے نتائج کا انتظار تھا۔ 
امریکہ کی سڑکوں اور گلیوں میں جوش اور خوشی کے مناظر دیکھیے اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔

جو بائیڈن نے الیکٹورل کالج کے 284 ووٹ حاصل کیے جبکہ کملا ہیرس امریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

 جو بائیڈن نے انتخابات میں فتح کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ لوگوں کو تقسیم نہیں بلکہ متحد کریں گے۔

جو بائیڈن نے امریکی تاریخ کےسب سے زیادہ سات کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کامیاب قرار دے دیے گئے۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے قریب  سابق صدر ٹرمپ گالف کھیلنے میں مصروف تھے، جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس چلے گئے۔

جو بائیڈن نے امریکہ کو ایک مرتبہ پھر دنیا بھرمیں قابل احترام بنانے کا عہد کیا ہے۔

حالیہ صدارتی انتخاب میں امریکی عوام نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی انتہائی مایوس نظر آئے۔

جو بائیڈن کی جیت کا اعلان امریکی شہریوں کے لیے جذباتی موقع تھا۔

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاہ فام خاتون کو نائب صدر کے امیدوار کے لیے چنا گیا۔

کملا ہیرس کے والدین امریکہ میں تارکین وطن تھے، ان کے والد کا تعلق جمیکا سے ہے جبکہ والدہ انڈین تھیں۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

جو بائیڈن کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ان کے حمایتی وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے۔

شیئر: