مشرقی ریجن میں 6 ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، وزارتِ دفاع
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن کی طرف آنے والے 6 ڈرونز کو فضائی دفاعی یونٹ نے تباہ کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان میجرجنرل ترکی المالکی کی جانب سے جمعہ کی شام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی ریجن میں فضائی دفاعی سسٹم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
قبل ازیں وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو درجن سے زائد ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں ڈرون جو مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں کی جانب بڑھ رہے تھے انہیں بھی فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔