Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا اور کوریا کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس)
 شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمہوریہ کوریا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی سمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمہوریہ کوریا کے وزیر خارجہ جوھیون نے جمعہ کے روز ٹیلی فون پررابطہ کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے علاوہ خطے میں ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: