Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جِنگل بیلز‘، یورپ میں کرسمس بازار سج گئے

مغربی ممالک بالخصوص یورپ کے رنگا رنگ کرسمس بازار دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک میں کرسمس بازار سجنا شروع ہو جاتے ہیں جہاں کرسمس سے متعلق اشیا کے علاوہ مختلف روایتی چیزوں کے سٹال لگائے جاتے ہیں۔ یہ بازار ہر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سجائے جاتے ہیں جو مقامی افراد کی تفریح کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں مختلف شہروں میں سجی کرسمس مارکیٹیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اکثر سٹالز پر کرسمس سے متعلق سجاوٹی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔

ہانگ کانگ کی ایک مارکیٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کو سینٹا کلاز کے لباس میں ملبوس کیا ہوا ہے۔

کرسمس بازار میں مقامی افراد کو اپنی اشیا فروخت کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

کھانے پینے کی اشیا کے بھی مختلف سٹالز لگائے جاتے ہیں۔

کرسمس بازار سجنے سے یورپ بھر میں جشن کا سما ہوتا ہے۔

کرسمس بازار میں عموماً اشیا سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔

کرسمس سے پہلے ہی سینٹا کلاز کا شدت سے انتظار شروع ہو جاتا جو بچوں کے لیے تحائف لے کر آتا ہے۔

یورپ کے مخلتف مالز میں بھی کرسمس کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث غزہ کے دستکاروں کو ہاتھ سے تیار کردہ کرسمس تحائف درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شیئر: