Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لینہ‘ میں شاہ عبدالعزیز تاریخی محل زائرین کے لیے کھول دیا گیا

محل کی تعمیر شاہ عبدالعزیز کے حکم پرہوئی تھی(فوٹو،ایس پی اے)
امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزور اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لینہ‘ میں تاریخی شاہ عبدالعزیز محل کو عام زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
’درب زبیدہ ونٹرفیسٹیول‘ کے تحت جاری سیاحتی وثقافتی سرگرمیوں کے دوران زائرین کو منفرد ومختلف نوعیت کے تاریخی تجربے سے روشناس کرایا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  شاہ عبدالعزیز تاریخی محل مملکت کے شمالی حدود کے علاقے میں واقع ہے جو شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے حکم پر تعمیر کیا گیا تھا۔

تاریخی قدیم محل سعودی طرزِ تعمیر کا شہکار ہے(فوٹو،ایس پی اے)

شاہ عبدالعزیز محل دفتر اور رہائشی مقاصد کے لیے عہدِ رفتہ میں استعمال ہوتا تھا جس کی تعمیر کےلیے علاقائی روایتی اشیا جو کہ چکنی مٹی ، گارے اور اینٹوں پرمشتمل ہیں کا استعمال کیا گیا تھا۔ محل قدیم سعودی طرزِ تعمیر کا شہکار ہے۔
مستطیل ساخت کے بنے ہوئے اس محل کے مینار گول جبکہ صحن کافی وسیع ہے ، محل کے اندر مسجد اور مہمانوں کے   کے لیے وسیع و عریض مجلس جبکہ بیرونی صحن میں کنواں بھی ہے جس سے ماضی میں پانی نکالا جاتا تھا۔

 محل کے دروازے سہہ 3 بجے سے عام زائرین کے لیے کھل جاتے ہیں(فوٹو،ایس پی اے)

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’درب زبیدہ فیسٹیول‘ کے دوران آنے والے زائرین کے لیے محل کے اوقات روزانہ سہہ پہر تین بجے سے رات دس تک مقرر ہیں اس دوران زائرین وسیاح کسی بھی وقت آکر اس تاریخی محل کا مشاہدہ کرسکتے ہیں جو علاقے کی تاریخ کا عکاس ہے۔

شیئر: