Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ذی عین ہیرٹِج ویلج‘: سکیورٹی اوئیسس میں الباحہ کا تاریخی ورثہ توجہ کا مرکز

نمائش میں ریجن کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جارہا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
 شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول کے پروگرامز کے سلسلے میں قائم کیے گئے ’سکیورٹی اوئیسس‘ پویلین میں الباحہ گورنریٹ بھی بھرپور طورپر شریک ہے۔ نمائش میں ریجن کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی  ایس پی اے کے مطابق میلے میں قائم کیے گئے ’ذی عین ہیرٹِج ویلج‘ مملکت کے ثقافتی ورثے کے حوالے سے عوامی سطح پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
الباحہ گورنریٹ کے پویلین میں ذی عین کے گاؤں کے بارے میں دستاویزی معلومات اور بصری نمائش کے ذریعے زائرین کو اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذی عین کی تاریخی اہمیت، یہاں کے گھروں میں پتھروں کے استعمال کا منفرد فنِ تعیمر، مخصوص جغرافیائی محلِ وقوع اور صدیوں پرانی تاریخ کو یکجا کیا گیا ہے جس نے اسے مملکت میں ایک اہم ثقافتی اور سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا۔

علاقے کے ورثے اور سیاحتی اثاثوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

الباحہ گورنریٹ کی  شرکت کا مقصد علاقے کے ورثے اور سیاحتی اثاثوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا، قومی تقاریب میں اس کی موجودگی کو فروغ دینا، مملکت کی شناخت کو منصۂ شہود پر لانا اور یہاں موجود آثارِ قدیمہ کی سائٹس کو محفوظ کرنا ہے۔
نمائش کو دیکھنے کے لیے آنے والوں نے ’ذی عین ہیرٹِج ویلج‘ پر دی گئی پریزینٹیشن میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور اس کی تاریخی قدر و قیمت کو سعودی عوام کے استناد اور ان کے اس مقام سے گہرے تعلق کا ایک اظہار قرار دیا۔
 انھوں نے مملکت کے مختلف حصوں کے تہذیبی ورثے کو لوگوں میں متعارف کرانے کے لیے اس طرح کی تقاریب میں شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شیئر: