Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم ثقافت کو برقرار رکھنے کے لیے جازان میں ’الخضیر میلہ‘ 

الخضیرمقامی پودہ ہے جس کے بیچ پکائے جاتے ہیں اور ان کا قہوہ بنایا جاتا ہے، مقامی آبادی اسے سر پر سجاتی ہے‘ (فوٹو: واس)
جازان کی کمشنری احد المسارحہ کے دیہی علاقے الجعدیہ میں ’الخضیر میلہ‘ منعقد کیا جا رہا ہے۔
الخضیر مقامی پودہ ہے جس کے بیچ پکائے جاتے ہیں اور ان کا قہوہ بنایا جاتا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی آبادی نے قدیم ثقافت اور تہذیب کو برقرار رکھنے کے علاوہ دیگر ریجنوں میں الخضیر پودے کو متعارف کرانے کے لیے میلے کا انعقاد کیا ہے ۔
یہاں ان دنوں الخضیر کی فصل مکمل طور پر پک جاتی ہے جسے مقامی روایات پر عمل کرتے ہوئے کاشت کیا جاتا ہے۔
میلے کا مقصد ایک طرف اس پودے کا مقامی طور پر تعارف ہے وہاں اس کی کاشت کے طور طریقوں سے بھی لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔

الخضیر کے بیج مختلف مراحل سے گزر کرتیار ہوتے ہیں۔ ہر مرحلے کے بیجوں کو الگ طریقے سے پکایا جاتا ہے یا ان کا قہوہ پیا جاتا ہے۔
سردی کے زمانے میں الخضیر کے بیج کو آگ پر پکایا جاتا ہے، پھر انہیں چھلا جاتا ہے، ان کے گودے کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔
ایک طریقے کے مطابق پکے ہوئے نیج دودھ میں ابالے جاتے ہیں، ان پر تھوڑا سا نمک ڈالا جاتا ہے، جب پوری طرح سے پک جاتے ہیں تو ان پر خالص گھی اور شہد ڈالا جاتا ہے۔

ایک طریقے کے مطابق بیج کو تندور میں پکایا جاتا ہے، پھر انہیں دودھ میں پکایا جاتا ہے اور گھی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
ایک پکوان کو مرسہ الخضیر کہا جاتا ہے جس میں اس کا آٹا گوندا جاتا ہے اور تندور میں پکایا جاتا ہے۔
مقامی آبادی میں مرد و خواتین سر پر اس پورے کے بیج اور پھول سجاتے ہیں۔

شیئر: