Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب وائٹ ٹائیگر کا بچہ، جس کی ماں نے اُسے دُھتکار دیا

چڑیا گھر کے مطابق نیوے کا پدائش کے وقت وزن ایک کلوگرام سے بھی کم تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ایک نایاب مادہ سفید ٹائیگر، جس کا نام ’نیوے‘ (ہسپانوی زبان میں برف) ہے، کی پیدائش نکاراگوا کے چڑیا گھر میں ہوئی، اس کی ماں نے اسے دھُتکار دیا تھا جس کے بعد اب انسان اس کی پرورش کر رہے ہیں۔
چڑیا گھر کے ڈائریکٹر ایڈوارڈو سکاسہ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ نیوے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی اور پیدائش کے وقت اس کا وزن ایک کلوگرام سے بھی کچھ کم تھا۔
جنگلی حیات کے تحفظ کی عالمی تنظیم ورلڈ وائڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے سفید شیروں کو ’جینیاتی بے ضابطگی‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی جنگل میں موجود نہیں ہے، تاہم چند درجن قید میں ضرور ہیں۔
امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں واقع وائلڈ کیٹ سینچوری کے مطابق سفید جانور، بنگال ٹائیگرز ہیں، یہ البینوس یا کوئی اور الگ قسم نہیں ہیں۔
سینچوری کی ویب سائٹ کے مطابق کچھ پارکوں اور چڑیا گھروں میں سفید شیروں کی افزائشِ نسل ہوتی ہے، کیونکہ سفید شیر چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والوں کو اپنی جانب زیادہ متوجہ کرتے ہیں۔

چڑیا گھر میں سفید شیر کے بچے کی پیداائش ایک ہفتہ قبل ہوئی (فوٹو: اے ایف پی)

نکاراگوا چڑیا گھر کے مطابق نیوے ملک میں زرد اور سیاہ رنگ کے بنگالی جوڑے سے پیدا ہونے والا پہلا سفید شیر کا بچہ ہے۔
شیر کے بچے کی ماں جسے سرکس سے فارغ کر دیا گیا تھا نے اپنے دادا (سفید شیر) سے نایاب جین وراثت میں ملا تھا۔

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کی اہلیہ شیر کو بوتل کے ذریعے دودھ پلاتی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

نیوے کو اس کی والدہ نے دُھتکار دیا تھا، اور اس کے بعد سکاسہ کی اہلیہ مرینا آرگیلو اسے بوتل کے ذریعے دودھ پلاتی ہیں۔
مرینا 700 کے قریب جانوروں کے چڑیا گھر اور ایک ریسکیو سینٹر چلانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق کوئی بھی سفید شیر جنگل میں موجود نہیں (فوٹو: اے ایف پی)

مرینا ارگیلو نے شیر کے چھوٹے بچے کے کان میں سرگوشی کی، اور اسے دودھ پینے کے بعد اسے تھپکی دی۔
مرینا کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بھوک ختم نہیں کی۔ وہ ہر تین گھنٹے بعد دودھ کی بوتل پیتی ہے... اور اگر دودھ بہت ٹھنڈا ہو جائے تو وہ چیختی ہے۔

شیئر: