Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے کم از کم 7 بیلسٹک میزائل اور 18 ڈرونز مار گرائے

گزشتہ روز بارہ ڈرونز کو ’الربع الخالی‘ میں روک کر تباہ کیا گیا تھا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت دفاع نے بدھ کو بھی مملکت کے فضائی دفاعی نظام  کی مدد سے نئے حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔
 کم از کم 7 بیلسٹک میزائلوں اور 18 ڈرونز کو مار گرایا گیا جو مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
وزارت کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر پوسٹس میں کہا کہ پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کے ترجمان نے کہا شیبہ آئل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے 7 ڈرونز کو ’الربع الخالی‘ میں روک کر تباہ کیا گیا۔
الخرج کمشنری کے مشرق میں 5 ڈرونز جبکہ مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز کو روک کر گرایا گیا۔
حفر الباطن میں 2 ڈرونز کو روک کر تباہ کردیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز شیبہ آئل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے بارہ ڈرونز کو ’الربع الخالی‘ میں روک کر تباہ کیا گیاجبکہ الخرج کمشنری کے مشرق میں دو ڈرونز جبکہ مشرقی صوبے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر گرایا گیا تھا۔
سعودی  کابینہ نے منگل کو مملکت، خلیجی ممالک اور خطے کے دیگر ملکوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی، اور واضح کیا کہ ایسے اقدامات علاقائی امن کو متاثر کرتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
 سعودی عرب کے اس حق کی دوبارہ توثیق کی گئی کہ وہ اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا سکتا ہے۔

شیئر: