Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجدالحرام کی تصاویر لینا ’روحانیت سے بھرپور‘ تجربہ، سعودی فوٹوگرافر

فیصل الثقافی چار برس قبل ایک پروفیشنل فوٹوگرافر بن گئے تھے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فوٹوگرافر فیصل الثقافی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ مکہ میں مسجد الحرام میں لی گئی ان کی تصاویر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لیں گی۔ 
فیصل الثقافی نے عرب نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مسجد الحرام کی تصاویر لینا اہم اور خوبصورت تجربات میں سے ایک ہے۔ 
الثقافی نے کہا کہ مسلمانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے عظیم اقدامات کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ 
انہوں نے قریب ترین تصویر کعبے کی چھت سے لی ہے، اس تجربے کو انہوں نے ’روحانیت سے بھرپور‘ قرار دیا۔ 

ان کے لیے سب سے مشکل تصویر مطاف کی تھی، مطاف کعبہ کے گرد طواف کی جگہ ہے جس کی تصویر لینے کے لیے بہت دور جانا پڑا۔ 
’میں نے ایک سال مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے ادارے جنرل پریذیڈنسی کے لیے بطور فوٹوگرافر کام کیا ہے۔ کچھ زائرین مجھ سے اپنی تصاویر حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں اور ان کو یادگار سمجھتے ہیں۔‘    
انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام ہر گزرتے لمحے کے ساتھ خوبصورت ہوتی جاتی ہے، وہاں اس طرح کے مناظر ہوتے ہیں کہ اگر کسی کے پاس کیمرہ یا موبائل ہو تو وہ ہر کوئی ان کی تصاویر لینا چاہے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مسجدالحرام کے باتھ روم سے لے کر سفید لباس تک، زائرین کی آمد اور ان کی عبادت کرنے تک اور خواتین کے نقاب تک یہ تمام چیزیں کیمرے میں محفوظ کرنے کا دل چاہتا ہے۔ 
ان کے مطابق لاکھوں مسلمان دونوں مساجد کی منفرد تصاویر کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔  
الثقافی چار برس قبل ایک پروفیشنل فوٹوگرافر بن گئے تھے، اس دوران ان کو احساس ہوا کہ فوٹوگرافی حقیقت کی عکاس ہے جس میں انسان خوبصورت لمحات کو محفوظ کر سکتا ہے۔  

ان کا کہنا ہے کہ فوٹوگرافی ایک محنت طلب پیشہ ہے، اس میں سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے جس میں آپ کو مختلف چیزوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ 
الثقافی نے کہا کہ وہ مسجد الحرام کی تصاویر لینا جاری کریں گے۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں