سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شفاف و شیشے جیسے صاف پانی، رنگ برنگی مونگے کی چٹانوں اور بھرپور سمندری حیاتیاتی تنوع کی بدولت یہ جزیرہ خاندانوں، آبی کھیلوں کے شوقین افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک انتہائی اہم اور پرکشش مقام بن چکا ہے۔
جازان میونسپلٹی نے اس مقام کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کے لیے بحالی کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
آبی کھیلوں کے شوقین اورسرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام ہے(فوٹو، ایس پی اے)
یہ منصوبہ ماحول کے تحفظ اورجدید تفریحی سہولیات کو یکجا کر کے جازان کو مملکت کے سیاحتی نقشے پر ایک مضبوط اور پرکشش مقام بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔