عقیق کمشنری میں ونٹر فیسٹیول، وزٹرز کے لیے منفرد تفریحی سرگرمیاں
سرد موسم میں وزٹرز کے لیے عربی قہوہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
العقیق کمشنری میں موسمِ سرما کے حوالے سے تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ’العقیق ونٹر‘ کے عنوان سے ریجنل بلدیہ کی جانب سے شروع کیا جانے والا تفریحی پروگرام تین دن جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے‘کے مطابق موسمِ سرما کے حوالے سے بلدیہ کی جانب سے کافی وسیع رقبے پر تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں سرد موسم میں گرم عربی قہوے کے کارنر وزٹرز کو خوش آمدید کہنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔
گھڑ سواری کے مقابلوں کے لیے مونسپلٹی کپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہےاس کے علاوہ روایتی فنون اور لوک رقص کے ساتھ گھوڑوں کے شوز کا بھی انتظام ہے۔

تفریحی پروگرام کے تحت بچوں کے لیے بھی خصوصی کارنز قائم کیے گئے ہیں جہاں ہرعمر کے بچوں کے لیے تفریح کا بندوبست ہے۔ فوڈ کورٹس کے ساتھ ساتھ علاقائی دستکاری کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔