Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں بے قابو وبا تصاویر میں: تکلیف، بے چارگی اور موت کے منڈلاتے سائے

انڈیا میں کورونا وائرس کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز میں گزشتہ 10 دنوں کے اندر دو گنا اضافہ ہوا ہے،  جمعرات کو اب تک کے سب سے زیادہ دو لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
 کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ ملک میں ویکسین کی عدم دستیابی، علاج اور ہسپتالوں میں بیڈز کی قلت سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ہسپتالوں کی حالت، مریضوں کی تکلیف اور بے بسی کی چند جھلکیاں دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔ 

امریکہ کے بعد انڈیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ 

انڈیا میں پیدا ہونے والی آکسیجن میں کمی کے باعث اب دیگر ممالک سے درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ 

کورونا مریضوں کے علاج کے لیے دہلی کے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں سب سے بڑا کورونا وارڈ قائم ہے۔

 دہلی کے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال کا حادثاتی وارڈ بھی کورونا مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔

دہلی کے ہسپتال کے باہر ایک خاتون اپنے شوہر کی کورونا سے موت کا سننے کے بعد بے حال ہوگئی۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

کورونا کے مریض کو ہسپتال میں لے جانے سے پہلے ایمبولینس میں ہی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

انڈیا میں وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار ہو گئی ہے۔

ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی کے باعث کورونا مریضوں کو بیڈ شیئر کرنے پڑ رہے ہیں۔

سانس کی تکلیف میں مبتلا مریض کو بہتر ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

ہسپتال کا اہلکار تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی نعشوں کے پاس ایمبولینس میں بیٹھا ہے۔

شہریوں کو ویکسین کی عدم دستیابی، علاج اور ہسپتالوں میں بیڈز کی قلت کا سامنا ہے۔

ہسپتالوں میں رش کے باعث مریضوں کو ہسپتال کے باہر ہی اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

صرف اپریل کے مہینے میں ہی ملک میں 20 لاکھ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

بدھ کے روز ایک ہزار اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

انڈیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہو گئی ہے۔

  دہلی میں سنیچر اور اتوار کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران شاپنگ مالز، جم اور سپا بند رہیں گے۔

احمد آباد کے ایک ہسپتال میں رش کے باعث مریض کو ایمبولینس میں ہی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

 ریاست اتر پردیش کے بڑے شہروں میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

وائرس کی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

آکسیجن کی کمی کے باعث بھی مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی نعش ہسپتال کے حادثاتی وارڈ میں پڑی ہے۔

احمد آباد کے ایک ہسپتال کے باہر کورونا مریض اندر جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ باری آنے تک ان مریضوں کو ایمبولنس میں ہی آکسیجن دی جا رہی ہے۔

شیئر: