مسجد الحرام میں امراضِ قلب کے لیے ’سیف ہارٹ زون‘ قائم
الحرم ہسپتال میں موبائل کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری کی ذریعے امراض قلب کا علاج کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ ہیلتھ کلسٹر نے مسجد الحرام میں ’سیف ہارٹ زون‘ قائم کیا ہے جس کا مکمل انتظام کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے زیرِ قیادت ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس اقدام کا مقصد دل کی بیماریوں کے باعث ایمرجنسی صورتحال میں جلدی علاج فراہم کرنا اور جلد از جلد طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام عمرے کے لیے آنے والے زائرین اور مقدس مقامات کی زیارت کرنے والے افراد کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ سعودی وژن 2030 کے تحت ہیلتھ سیکٹر ٹرانفورمیشن پروگرام کے اہداف کے تحت بہترین علاج تک رسائی دی جا سکے۔
اس پروجیکٹ میں 10 کارڈیک انٹینسیو کیئر بیڈز اور 30 کوالیفائیڈ طبی ماہرین کی ٹیم شامل ہیں۔
الحرم ہسپتال میں موبائل کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری کی ذریعے امراض قلب کا علاج کیا جا رہا ہے۔
یہاں پیچیدہ امراض کے لیے جدید میکینکل سپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس میں جان بچانے والی ڈیوائس جیسا کہ ای سی ایم او جبکہ امراض قلب کے لیے سٹنٹ اور سپیشل ادویات بھی شامل ہیں۔
کیتھرائزیشن کے بعد مریض کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور مریضوں کو دوسرے ہپستال بھی منتقل کیا جاتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد خاص طور پر رمضان اور حج کے مصروف دنوں میں ہارٹ اٹیک کے شکار مریضوں کی حالت کو جلد از جلد بہتر بنانا اور فوری علاج فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ یہ اقدام ریجنل ہیلتھ کیئر کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔
