Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز، مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر

امریکہ اور برازیل کے بعد انڈیا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں سنیچر کو ایک لاکھ 45 ہزار کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 794 ہلاکتوں کے اضافے سے انڈیا میں مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
انڈیا میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکہ اور برازیل کے بعد انڈیا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے میں دنیا میں سب سے زیادہ کیسز انڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار نہ کیے جانے کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔
انڈین ریاست مہاراشٹر جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، نے ریستوران، مالز اور عبادت گاہیں بند کر دی ہیں جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
سنیچر کو حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے انڈیا سے ارجنٹینا تک کروڑوں لوگوں پر لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ انڈین ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ختم ہوگئی ہے۔
مارچ کے آخر سے انڈیا میں کورونا وائرس کے ایک ملین سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انڈیا میں ریاستون کو کورونا ویکسین کی کمی کا سامنا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

بنیادی ضروریات کی خریداری کے علاوہ اپریل کے آخر تک ہر سنیچر اور اتوار کو مہاراشٹر کے 125 ملین لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوں گے۔
مہاراشٹر میں میڈیا سے منسلک نیہا تیاگی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ لاک ڈاؤن کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی راستہ ہو۔
انہوں نے کہا ’اگر لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے تو لاک ڈاؤن سے بچا جا سکتا تھا۔
انڈیا نے اب تک ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی میں 94 ملین آبادی کو ویکسین لگائی ہے لیکن ریاستوں کو کورونا ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔

شیئر: