Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مسجد الحرام میں بجلی، محبت کی علامت اور’دی پیلس‘ سمیت سعودی عرب سے تصاویر

سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی بڑی خبروں کے علاوہ قارئین نے  69 برس قبل مسجد الحرام کو پہلی مرتبہ بجلی سے روشن کیے جانے کی تصویر میں دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ طائف کے گلاب اور قدیم تہذیبوں کا تاریخی سنگم، ’العلا‘ کے ثقافتی حُسن پر ایک تصویری گیلری کو بھی پسند کیا گیا۔
مسجد الحرام کو69 برس قبل بجلی سے روشن کیے جانے کی تاریخی تصویر

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے 69 برس قبل مسجد الحرام کو پہلی مرتبہ بجلی سے روشن کیے جانے کی تاریخی تصویر جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کی یہ تصویر 23 اکتوبر 1953 کی ہے۔ مغرب کے وقت  مسجد الحرام کو بجلی سے روشن کیا گیا تھا تب یہ تصویر لی گئی تھی۔
سعودی شہر طائف کا گلاب: خوبصورتی، حسن اور محبت کی علامت
 

سعودی عرب کا شہر طائف گلابوں کا شہر مانا جاتا ہے۔ طائف کو پرفضا مقامات کی دلہن بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونے والے گلاب دنیا کی مہنگی ترین خوشبو یات میں استعمال کیے جارہے ہیں۔  فرانس کے ماہرین  طائف کو ’خوشبویات کی سلطنت‘ کا نام دیے ہوئے ہیں۔
’دی پیلس‘: جدہ کے قریب جادوئی بحیرہ احمر غوطہ خوروں کی پسندیدہ جگہ

جدہ کے قریب بحیرہ احمر دنیا بھر کے غوطہ خوروں کی پسندیدہ جگہ ہے۔ سمندر کی سطح تو پر سکون نظر آتی ہے لیکن اس کے نیچے خوبصورتی کا خزانہ چھپا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کوئی شک نہیں کہ سمندری حیات اور مونگے کی چٹانیں بھی دیکھنے کے لائق ہیں، لیکن غوطہ خور محض قدرتی ماحول کا نظارہ نہیں کرتے۔ یہاں ایک مصنوعی خزانہ بھی ہے: بحری جہاز جو ساحل کے پاس ڈوب گئے تھے۔
قدیم تہذیبوں کا تاریخی سنگم، ’العلا‘ کے ثقافتی حُسن پر سیاحوں کی نظریں

  العلا کمشنری سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہاں سعودی عرب کا وہ پہلا تاریخی مقام موجود ہے جسے یونیسکو نے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے متعدد منصوبے نافذ کیے گئے ہیں جس کے بعد نباتیان بادشاہت کی قیادت میں قائم کیے جانے والا العلا پہلے سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔
سعودی ولی عہد اور العلا رائل کمیشن کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن کا تصور جاری کر دیا ہے جسے ’رحلہ عبر الزمن‘ (وقت کے ساتھ سفر) کا نام دیا گیا ہے۔
66 برس قبل جب شاہ سلمان کو گورنر ریاض مقرر کیا گیا

 شاہ سعود بن عبدالعزیز نے سے 66 برس قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز (جو اس وقت شہزادے تھے) کو ریاض کا گورنرمتعین کیا تھا۔ 
شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری قدیم تصویر کے ساتھ درج تحریر میں کہا گیا ہے کہ آج ہی کے دن یعنی 17 اپریل 1955 کو اس وقت کے گورنرریاض شہزادہ نایف بن عبدالعزیز نے بیماری کی وجہ سے استعفی دیا تو ان کی جگہ شاہ سعود بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض کا گورنر متعین کیا۔ 
شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے سات نئے منصوبے 
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لیے سات نئے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کردیے گئے- ان  منصوبوں نیز سکا کا اور دومۃ الجندل  منصوبوں سے 3600 میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہوگی-  

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بلوچستان میں راشن تقسیم 
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات پاکستانی  صوبے بلوچستان میں رمضان راشن کے طور پر دو ہزار 525 تھیلے ضرورت مندوں میں تقسیم کررہا ہے-

الیکٹرانک گیٹس سے آراستہ سٹیڈیم 
امیر عبداللہ الفیصل سٹیڈیم آئندہ سپورٹس سیزن میں تیار ہوجائے گا- ایک لاکھ22 ہزار میٹر کے رقبے پر کار پارکنگ، ایف آئی ایف اے سٹینڈرڈ پر چراغاں ہوگا- کیمروں کے 48 کیبن ہوں گے- 250 صحافیوں کی گنجائش والا کانفرنس ہال ہوگا- 81 الیکٹرانک گیٹس سے آراستہ ہوگا- 

مسجد الحرام میں پہلی تراویح 
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پیر کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ پہلی تراویح ادا کی گئی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام  اور مسجد نبوی میں جماعت سے تراویح پڑھانے اور تراویح کی 10 رکعتوں پر اکتفا کرنے کی منظوری دی تھی۔

حجر اسود کو  اعلی درجے کے عود سے معطر کیا گیا
مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس خانہ کعبہ خصوصا حجر اسود کو اعلی درجے کے عود سے معطر کر رہے ہیں-

حائل میں تاریخی مسجد قفار دوبارہ کھول دی 
حائل میں تاریخی مسجد قفار اصلاح و مرمت کرکے دوبارہ کھول دی گئی۔ یہ مسجد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس منصوبے میں شامل ہے جس کے تحت سعودی عرب  میں غیرآباد تاریخی مساجد کو اصلاح ومرمت کے بعد دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ 

 
 
 
 

شیئر: