Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا کرنسی نوٹ، مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکار اور بین الاقوامی پروازوں سمیت سعودی عرب سے منتحب تصاویر

سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی بڑی خبروں کے علاوہ قارئین نے مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تصاویر دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تاریخی تصویر کو بھی پسند کیا گیا۔
200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

سعودی مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مملکت میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرایا جارہا ہے۔ نیا نوٹ وژن 2030 کے اعلان کے پانچ برس مکمل ہونے کے موقع پر اتوار 25 اپریل 2021 کو جاری کیا گیا ہے۔ 
ویب نیوز سبق نے سعودی سینٹرل بینک کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ 200  ریال مالیت کا نیا نوٹ انتہائی اعلی معیار کے مطابق تیار کیا گیا‘۔ 
العلا میں دو سعودی اور ایک ہالی وڈ فلم کی عکس بندی  

سعودی عرب میں العلا رائل اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تاریخی مقام العلا پر دو سعودی اور ایک ہالی وڈ کی فلم کی عکس بندی ہوگی۔ 
الوطن اخبار کے مطابق العلا کو عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے میں یہاں فلموں کی عکس بندی معاون ثابت ہوگی۔
رمضان میں زائرین کو ابتدائی طبی امداد کے لیے 500 رضا کار

سعودی عرب میں رمضان کے دوران مسجد الحرام میں 500 رضاکار فرسٹ میڈیکل ایڈ فراہم کریں گے۔
زائرین کا بلڈ پریشر، ذیابیطس، تنفس اور انتہائی تھکاوٹ جیسے صحت عارضے لاحق ہونے پر ہسپتال لے جانے سے قبل ابتدائی طبی امداد مہیا کریں گے۔ 
محکمہ پاسپورٹ کے انسٹی ٹیوٹ سے 365 سعودی لڑکیوں کی ٹریننگ مکمل

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے انسٹی ٹیوٹ سے 365 سعودی لڑکیوں نے عسکری ٹریننگ کورس مکمل کیا۔
مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات: ’زائرین کی مدد ہماری ذمہ داری‘

سعودی عرب میں حج و عمرہ سکیورٹی فورس نے مسجد الحرام کے دروازوں پر سکیورٹی امور کی دیکھ بھال اور عمرہ زائرین کو منظم کرنے کے لیے 80 خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی ہیں۔
اس سال رمضان کے دوران پہلی بار اس قسم کا انتظام کیا گیا ہے۔
سعودی عرب: 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال، پاکستان پر پابندی برقرار

سعودی عریبین ایئرلائن السعودیہ نے کہا ہے کہ ’پیر 17 مئی 2021 کو رات ایک بجے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے وہ 20 ممالک خارج ہیں جن پر وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندی لگائے ہوئی ہے‘۔
وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے باعث جن 20 ملکوں کو ممنوع قرار دیا ہے ان میں ’پاکستان، انڈیا، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، امریکہ، جرمنی، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، جنوبی افریقہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، مصر اور لبنان شامل ہیں۔‘
الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تاریخی ورثہ کا عالمی دن منایا 

بوابۃ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تاریخی ورثے کا عالمی دن منایا- الدرعیہ کا تاریخی محلہ الطریف  یونیسکو کے بین الاقوامی ورثے کی فہرست میں شامل ہے- یہ فن معماری کا جیتا جاگتا ثبوت ہے- یہ تعمیراتی حسن اور انسانی جذبے کا خوبصورت سنگم ہے-
ماڈل بس سٹینڈ کا افتتاح 

مکہ مکرمہ  ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مقدس شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت ماڈل بس سٹینڈ کا افتتاح
تاریخی قریہ ذی عین 

المخواہ کا تاریخی قریہ ذی عین ، باحہ کے 400 برس سے زیادہ قدیم ورثے کے مناظر
رمضان المبارک کی پہچان بخشش اور رشتہ ایمان 

رمضان المبارک کی پہچان ’بخشش‘ اور ’رشتہ ایمان‘، ’محبت، انصاف اور سخاوت کے  رشتوں کے استحکام کا  مہینہ رمضان
267 برس قبل تعمیر کی جانیوالی مسجد الجلعود 
الجلعود مسجد سمیرا کمشنری  کے قدیم قصبے میں واقع ہے۔ 1761 کے دوران 267 برس قبل تعمیر کی گئی تھی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے دس علاقوں کی 30 تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت، تزئین، تجدید اور توسیع منصوبے  کے تحت اس مسجد کی بھی تجدید کرائی ہے۔  

مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تاریخی تصاویر

سعودی عرب مں کنگ سعود فاؤنڈیشن نے 67 برس قبل مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی  تاریخی تصاویر جاری کی ہے۔
اخبار 24  کے مطابق کنگ سعود فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 1956 کی بات ہے جب حرم مکی کا توسیعی منصوبہ شروع کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی تھی۔ 

شیئر: