Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے آسمان پر ’مارچ کے پورے چاند‘ کا خوبصورت نظارہ

شمالی نصف کرہ میں اسے موسم کو بہار کے آغاز کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شمالی سرحدی علاقے سمیت مملکت میں منگل کی شب آسمان پر پورے چاند کا خوبصورت نظارہ کیا گیا۔
عالمی سطح پر اسے ’ورم مون‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز فلکیاتی منظر ہے جو رات کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، روایتی طور پر اس چاند کو مارچ کا پورا چاند بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ سردیوں کے بعد زمین پر کیڑے ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ شمالی نصف کرہ میں اسے موسم کو بہار کے آغاز کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔
مارچ میں ہونے والا یہ مکمل چاند گرہن سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر 2:34 بجے شروع ہوا تھا اسی لیے سعودی عرب میں گرہن دکھائی نہیں دیا۔

فلکیاتی و خلائی سائنسی کلب کے رکن عدنان خلیفہ نے بتایا کہ ’مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان ایک سیدھ میں آجاتی ہے، جس کے نتیجے میں زمین، سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دیتی ہے اور چاند کا رنگ گہرا سرخ ہو جاتا ہے جسے ’خونی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے۔‘
 منگل تین مارچ کو دکھائی دینے والے پورے چاند کے دلکش مناظر ملک کے بیشتر علاقوں میں واضح طور پر دیکھے گئے۔

 

شیئر: