سعودی وزارت خارجہ کا ریاض میں غیرملکی سفارتکاروں کے لیے افطار ڈنر
سعودی وزارت خارجہ نے منگل کو ریاض میں غیرملکی سفارتکاروں کے لیے سالانہ افطار ڈنر کی میزبانی کی۔
سرکاری خبرساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے شرکت کی۔

وزارت کے ہیڈ کوارٹرز میں سعودی نائب وزیرخارجہ نے سفارتکاروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں رمضان کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر مملکت میں سفارتی مشنز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افطار ڈنر میں معاون وزیر خارجہ برائے ایگزیکٹیو امورعبدالہادی المنصوری اور وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
