Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی

بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔(فوٹو: دبئی میڈیا آفس)
 متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی۔
دبئی کے سرکاری میڈیا آفس نے منگل کی رات بیان میں کہا کہ’ امریکی قونصلیٹ کے قریب لگنے والی محدود آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دبئی میں حکام کی جانب سے ایک کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ’ ایک ڈرون نے دبئی میں قونصلیٹ کی عمارت کے ساتھ واقع پارکنگ لاٹ کو نشانہ بنایا اور وہاں آگ بھڑک اٹھی۔‘
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا’ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے پہلے ہی اپنے سفارتی مشنز سے عملے کو نکالنا شروع کر دیا تھا۔‘
’امریکی سفارتخانے اور سفارتی تنصیبات ایک ’دہشت گرد حکومت‘ کے براہِ راست حملے  کی زد میں ہیں۔‘

 

شیئر: