Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخ رقم کرتا 93 واں آسکر ایوارڈ اس بار کس کس کے نام ہوا؟

بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ ڈنمارک کی فلم 'این ادر راؤنڈ' کو دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
رواں سال اکیڈمی ایوارڈز یا آسکر کی تقریب اتوار کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہوئی۔
جیتنے والے ستاروں اور فلموں کے نام ذیل میں دیے گئے ہیں۔
اینتھنی ہاپکنز کو فلم 'دا فادر' میں کارکردگی کی وجہ سے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس فلم میں انہوں نے ڈیمنشیا (یادداشت کھونے) کے مریض کا کردار ادا کیا تھا۔

فارنسس میک ڈورمنڈ کو تیسری بار آسکر دیا گیا۔ اس بار انہیں فلم 'نومیڈلینڈ' میں اپنے کردار کی وجہ سے ایوارڈ حاصل ہوا۔

امریکہ میں روڈ کے سفر پر مبنی فلم 'نومیڈلینڈ' کو تین ایوارڈز حاصل ہوئے جن میں سے ایک بہترین فلم کا ایوارڈ تھا۔ یہ فلم پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کے بارے میں ہے جو وین میں گھومتے ہیں۔

اس فلم کی ڈائریکٹر کلو ژاؤ کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ کلو ژاؤ پہلی ایشیائی خاتون ہیں جنہیں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے اس جیت پر کہا کہ 'ان تمام افراد کا شکریہ جن سے ہم روڈ پر ملے۔۔۔ جنہوں نے ہمیں امید کی طاقت کے بارے میں بتایا اور یاد دلایا کہ مہربانی اصل میں کیسے نظر آتی ہے۔'

اس کے علاوہ بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ ڈنمارک کی فلم 'این ادر راؤنڈ' کو دیا گیا۔

شیئر: