ریاض کے سپورٹس بولیواڈ ٹینٹ میں تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ سحر و افطار
آرٹس ٹاور میں موجود یہ رمضان ٹینٹ رمضان کے روایتی عناصر کے ساتھ جدید طرز کا امتزاج ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سپورٹس بولیواڈ آرٹس ٹاور میں رمضان ٹینٹ کے ذریعے رمضان کے منفرد تجربات فراہم کر رہا ہے جو ریاض میں آرٹس ٹاور کا ایک انٹرٹینمنٹ اور سپورٹس پروجیکٹ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ٹینٹ فیملیز اور فرینڈز کو رمضان کی شام ایک ساتھ گزارنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔
اس مقدس مہینے میں شہری یہاں کھانوں اور مشروبات کے ساتھ افطار اور سحری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو رمضان کی روحانیت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ اقدام سپورٹس بولیواڈ کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد رمضان کے کئی پروگراموں کو پیش کرنا ہے اور تفریح اور ثقافت سے بھرپور سرگرمیوں کو ملانا ہے۔ اس سے صحت مند طرز زندگی کو بھی فروغ دینا مقصود ہے جبکہ پروجیکٹ کے وژن کے مطابق اسے ایسا شہری مقام بنانا ہے جو رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے پورا سال دستیاب ہو۔
آرٹس ٹاور میں موجود یہ رمضان ٹینٹ رمضان کے روایتی عناصر کے ساتھ جدید طرز کا امتزاج ہے۔
اس میں بڑی سکرین پر نشریات بھی دکھائی جاتی ہے جس سے یہ اُن لوگوں کے لیے پسندیدہ جگہ بن گئی ہے جو رمضان کی شاموں میں سپورٹس بولیواڈ کے دل میں مہمان نوازی اور تفریح کو تلاش کرتے ہیں۔
