کریلا قدرت کا انمول تحفہ ہے جو شوگرکی موثر دوا ثابت ہوسکتا ہے ۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو خون میں گلوکوزکی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسولین کوبھی کنٹرول کرتی ہے جبکہ کریلے میں پائے جانے والے اجزاءلبلبے کے خلیات کی تعداد بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کریلے کی جراثیم کش اور وائرس کش خصوصیات نظام ہاضمہ کے انفیکشنز ، ملیریا اوردیگر امراض کے خلاف موثر ثابت ہوتے ہیں جبکہ کریلا شوگر کے مریضوں کےلئے بھی انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے۔