Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصاویر: چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں، کم از کم 33 افراد ہلاک

چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہنان صوبے میں سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور امدادی کارکن بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

کئی روز سے جاری سیلاب سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ژنگ زاؤ میں جمعے کو آگ بجھانے والے عملے نے سرنگوں اور سب وے سے پانی نکلالنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

یہاں رواں ہفتے کم از کم 12 افراد ٹرین میں بیٹھے بیٹھے ڈوب گئے تھے۔

چین کے صوبے سنکیانگ اور اطراف میں رات کو ہونے والی بارش سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔

اس تصویر میں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے والی گاڑیوں کے انبار دیکھے جا سکتے ہیں۔

سرکاری نیوز چینل ’سی سی ٹی وی‘ نے کہا ہے کہ ’نو ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے اور باقی 19 ہزار افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔‘

جمعے کو امدادی کارکنوں نے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے عارضی پُلوں کا استعمال کیا۔

موسمیات کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ طوفان ’ان فا‘ چین کے مشرقی ساحل کو اپنے گھیرے میں لے گا۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اس طوفان کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دی ہے۔

شیئر: