Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی آمد، دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ کتنے گھنٹے ہوگا؟

پاکستان میں روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔ تصویر : اے ایف پی
ماہ رمضان کی آمد میں کچھ روز باقی ہیں اور رواں سال روزے کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گا۔
دنیا کے انتہائی شمالی علاقوں جیسا کہ شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے سب سے طویل روزے ہوں گے۔ 
ان علاقوں میں دن کا دورانیہ زیادہ ہونے کے باعث روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر سکتا ہے جبکہ بعض مقامات پر یہ تقریباً 20 گھنٹے تک بھی پہنچ جائے گا۔
برازیل، ارجنٹائن، جنوبی افریقا، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹوں کے درمیان تک ہوگا۔

رواں سال رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ تصویر : اے ایف پی

اسی طرح پاکستان میں رہنے والے افراد  تقریباً ساڑھے 12 سے 13 گھنٹے طویل روزے رکھیں گے۔
 

شیئر: