جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کو شدید گرمی اور حبس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سنیچر کے روز ٹوکیو میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ ہفتے بھی اوسط درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دیکھیے اے ایف پی، روئٹرز اور گیٹی کی ان تصاویر میں۔