Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کے زیرِانتظام بگرام ایئربیس کے اندرونی مناظر تصاویر میں

امریکہ نے جولائی میں نیٹو افواج کے زیرانتظام سب سے اہم ہوائی اڈہ بگرام ایئر بیس رات کی تاریکی میں خالی کیا تھا۔ یہ اب طالبان کے کنٹرول میں ہے اور ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں بگرام بیس کے اندرونی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جہاں ہر چیز بے ترتیب پڑی ہے۔ 

امریکی فوج نے جانے سے پہلے اس ہیلی کاپٹر کو ناکارہ بنا دیا تھا۔

بگرام ایئربیس صوبہ پروان میں واقع ہے۔ یہ طالبان جنگجو بگرام ایئر بیس میں جیل کے ایک سیل میں کھڑے ہیں جہاں قیدیوں کو رکھا جاتا تھا۔

اس جیل میں قیدیوں کا سازوسامان اب بھی پڑا ہے۔ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

مئی میں امریکہ نے افغانستان سے انخلا شروع کر دیا تھا اور اگست میں انخلا کے عمل تیزی دیکھی گئی۔

طالبان جنگجو اور سابق قیدی وحدت ورزش کے سامان کے ساتھ موجود ہیں۔ 

بگرام جیل کے ایک سیل کا منظر۔۔۔

امریکی افواج کے زیر استعمال ٹینکس اور دیگر فوجی گاڑیاں جو افغان فوج کے حوالے کی گئی تھیں۔

جیل کا اندرونی منظر جہاں قیدیوں کو رکھا جاتا تھا۔ بگرام جیل میں طالبان رہنما انس حقانی کو بھی رکھا گیا تھا۔

اس وائٹ بورڈ پر لکھا گیا ہے کہ ’نو پرابلم، ملا عبدالمنان ہمت، ملا سعداللہ خالد۔‘

شیئر: