جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز سعودی عرب کے سرکاری دورے پر بدھ کی رات ریاض پہنچ گئے۔
الاخباریہ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، ریاض کے میئر، وزیرخزانہ محمد الجدعان اور دیگر نے ان کا خیرمقدم کیا۔
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔