Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر محمود عباس کی فلسطینی کاز پر سعودی عرب کے ’ آنریبل اور اٹل موقف‘ کی تعریف

سعودی عرب اور ترکیہ کے جاری ہونے والے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا۔( فوٹو: عرب نیوز)
فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کے حق آزادی اور خود مختاری کی سپورٹ میں سعودی عرب اور ترکیہ کے ’ آنریبل اور اٹل موقف‘ کی تعریف کی ہے۔
فلسطینی صدر نے بدھ کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں فلسطینی کاز، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی ضرورت، غزہ پر قبضے کے خاتمے اور فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کرنے کے قابل بنانے سے متعلق مملکت کے اور ترکیہ کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔
بین الاقوامی قانون اور 2002 کے عرب امن اقدام کے مطابق 1967 کے سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قام کی بھی حمایت کی جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ بیان میں سوڈان، فلسطینی علاقوں اور یمن میں امن اور استحکام کی بحالی پر زور دیا گیا، جبکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 

شیئر: