کسی نامعلوم یا مشکوک شخص سے زیورات نہ خریدے جائیں: وزارت تجارت کا انتباہ
قیمتی دھاتوں اور پتھروں سے متعلق نئے ضوابط کی وضاحت کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ تجارت نے قیمتی دھاتوں اور پتھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے جاری نئے ضوابط کی وضاحت کی ہے۔
عکاظ کے مطابق سونے یا قیمتی دھات کی خریداری وینڈنگ مشینوں کے ذریعے بھی ممکن ہو گی۔
وزارت کی جانب سے جاری ضوابط میں کہا گیا کہ زیوارت کی بناوٹ کے بارے میں تفصیلی چارٹ یا کارڈ منسلک کیا جائے۔
علاوہ ازیں نگینوں یا ہیرے سے مزین زیور کے بارے میں تفصیلات درج کی جائیں جن میں جڑاو پتھر کی قسم اس کی خصوصیات اور وزن کے علاوہ سونے کا تناسب واضح کیا گیا ہو۔
وزارت نے قیمتی دھات یا پتھر کو انفرادی طورپر فروخت کرنے والے کے کوائف رسید میں درج کیے جائیں جس سے معلوم ہو زیوار کس شخص نے فروخت کیا ہے۔
وزارت نے انتباہ دیا کہ کسی بھی نامعلوم یا مشکوک شخص سے زیورات نہ خریدے جائیں۔
خریداری کی رسید کے ساتھ وارنٹی کی شرائط بھی واضح طور پر درج ہونا ضروری ہے، جس میں مصنوعات کے بارے میں مکمل معلومات موجود ہوں۔
واپسی یا تبدیلی کی پالیسی کے بارے میں بھی صارف کو تحریری معلومات مہیا کی جائیں۔

کسی بھی قسم کے زیور کی تشہری مہم کے لیے ضروری ہوگا کہ اس کا وزن قیمت اور سونے کا تناسب(قیراط) کی وضاحت کی جائے۔
سونے کے زیورارت بنانے والے کارخانوں کو وزارت صنعت و معدنی وسائل سے صنعتی لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
زیورات یا قیمتی پتھروں کی نمائش کے لیے بھی متعلقہ ادارے سے این او سی حاصل کیا جائے۔
