Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہینوں لاک ڈاؤن میں گزارنے کے بعد ڈانس کرتے لوگوں کی تصاویر

کورونا وائرس کی وبا کے دوران جب لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تو دنیا کے تقریباً تمام افراد الگ تھلگ ہوگئے اور اس دوران مایوسی کا شکار ہوئے لیکن ان میں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے آپ کو مصروف اور بہتر رکھنے کے لیے رقص کیا۔
کورونا وائرس کے خلاف ویکسین شدہ افراد اب کافی حد تک معمولات زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں۔ ایسے میں وہ ڈانسرز بھی جنہوں نے ڈیڑھ سال گھروں میں گزارا اب ایک ساتھ ڈانس کر سکتے ہیں اور مقابلوں میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی بندوشوں کے خاتمے یا نرمی کے بعد کیسے لوگ رقص سے لطف سے اندوز ہو رہے ہیں۔

سپین کے شہر بارسلونا میں سورج غروب ہونے کے وقت لوگ ساحل سمندر پر ڈانس کر رہے ہیں۔

26 سالہ مصری ندین الغریب قاہرہ میں اپنے گھر کی چھت پر ڈانس کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے پابندیاں عائد ہوئیں تو انہوں نے آن لائن ڈانس کلاسز میں حصہ لیا جس نے انہیں ایک نئی دنیا سے متعارف کروایا۔

بیجنگ میں ڈانس کرنے والی خواتین کا یہ گروپ ایک پبلک پارک میں کپڑے کے بنے پنکھ کے ساتھ ڈانس کر رہا ہے۔ یہ گروپ عوامی مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے اور اس گروپ کا نام پلازہ ڈانس گروپ ہے۔

غزہ میں فلسطینی روایتی لباس میں ڈانس کرتے ہوئے۔

گمبیا میں یہ خاتون ایک رسم کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہی ہیں۔

انڈین کلاسیکل ڈانسر دامنی مہتا دریائے جمنا پر رقص کرتے ہوئے۔ 22 سالہ دامنی مہتا ایک پروفیشنل رقاصہ ہونے کے ساتھ اپنا کاروبار بھی کرتی ہیں۔

اس جوڑے کا کہنا ہے ڈیڑھ سال ان کے لیے کسی جگہ پر رقص کرنے کے لیے جانا مشکل رہا۔ ان کا تعلق کیوبا سے ہے۔ اس جوڑے نے خود کو بہتر رکھنے کے لیے گھر پر قرنطینہ کے دنوں میں ڈانس کیا۔

پاجیمان سیبت خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ کیلیفورنیا کے ساحل پر موجود ہے۔ یہ جوڑا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد زندگی کو سراہنا تھا۔

اوکسانا کگنو اور ان کے رقص کے استاد ماسکو میں ریہرسل کر رہے ہیں۔

اس خاتون کا تعلق بولیویا سے ہے، ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مشکل تھا اور وہ اورورو کارنیوال میں شرکت نہ کر سکیں لیکن اب وہ رقص کے ایک پروگرام مین شرکت کر سکیں گی۔

شیئر: