Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں برفباری، ڈاکار ریلی، قحمہ کے ساحل پرسبزہ زار سمیت گزشتہ ہفتے کی اہم تصاویر

تبوک ریجن میں برفباری کا آغاز
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسم سرما کی برفباری کا آغاز ہو چکا ہے۔ برف باری کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلیے اندرون اور بیرون مملکت سے سیاحوں کی بڑی تعداد تبوک کے مشہور پہاڑ’اللوز‘ پرپہنچ رہی ہے۔
ایس او پیز کی نگرانی کے لیے تفتیشی دورے تیز
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی نگرانی کےلیے تفتیشی دورے تیز کردیئے ہیں ۔
نکاسی آب کے لیے منصوبہ پر 96 فیصد کام مکمل
السلام انڈر پاس میں  جدہ میونسپلٹی نے نکاسی آب کے منصوبے پر96 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

ڈاکار ریلی 2022 کا افتتاح
سعودی ڈاکار ریلی 2022 ایڈیشن 44 کا افتتاح ہوگیا – یہ ریلی یکم جنوری سے  14 جنوری تک جاری رہے گی جس میں  70 ملکوں کے  650 ڈرائیورز اپنی قسمت آزمائیں گے-
 

قحمہ کا ساحل کے چاروں اطراف سبزہ زار
سعودی عرب میں قحمہ کا ساحل چاروں طرف سے درختوں اور سبزہ زاروں میں گرا ہوا ہے ۔ یہ مقام سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
 

تبوک میں موسلا دھار بارش کےلیے بھرپور تیاریاں
تبوک میونسپلٹی نے ریجن میں ہونے والی موسلا دھار بارش کےلیے بھرپور تیار کر رکھی ہیں ۔
 

نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام
انسداد محکمہ منشیات نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ اور مارکیٹنگ کی کوشش ناکام بناتےہوئے سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ نشہ آور گولیوں کی تعداد دس لاکھ 70 ہزار تھی جن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
 

شیئر: