Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست، بنگلہ دیش نے سیریز جیت لی

دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
اتوار کو شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے 290 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 279 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 107 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
 پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی تاہم سلمان آغا کی شاندار سینچری کی بدولت ٹیم فتح کے قریب تو آئی تاہم اس میں کامیابی نہ مل سکی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں نو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ سعد مسعود 38، شاہین آفریدی 37 اور عبدالصمد 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے چار، مستفیض الرحمان نے تین اور ناہید رانا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 106 رنز کی اننگز کھیلی (فوٹو: اے ایف پی)

بنگلہ دیش کی اننگز

بنگلہ دیش نے 50 اوورز کے میچ میں مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر اچھا سکور کھڑا کیا۔ اننگز کا آغاز سیف حسن اور تنزید حسن نے کیا۔ سیف حسن 55 گیندوں پر 36 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس کے بعد تنزید حسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کی اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے شاندار سینچری سکور کرتے ہوئے 107 گیندوں پر 107 رنز بنائے، جس میں چھ چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ وہ ابرا ر احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان نجم الحسن شانتو 34 گیندوں پر 27 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد لٹن داس نے 51 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ بھی حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آخری اوورز میں توحید ہردوئے نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کے سکور میں اہم اضافہ کیا۔ وہ 44 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ریشاد حسین پہلی ہی گیند پر حارث رؤف کا شکار بن گئے اور کھاتہ نہ کھول سکے۔
اننگز کے اختتام پر عفیف حسین آٹھ گیندوں پر پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

تنزید حسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 107 گیندوں پر 107 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا تھا۔ 

پاکستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل تھی۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں مہدی حسن مرزا (کپتان)، تنزید حسن، سیف حسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس (وکٹ کیپر)، توحید ہردوئے، عفیف حسین، ریشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن اور ناہید رانا شامل تھے۔

 

شیئر: