Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب برفانی اُلو اور اونچی لہروں پر سرفنگ سمیت گذشتہ ہفتے کی تصویریں

گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں مختلف واقعات سامنے آئے۔ ان واقعات کی دلچسپ تصاویر امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اکٹھی کی ہیں۔ دیکھیے گزشتہ ہفتے کی دلچسپ تصاویر۔

روس کی الیگزینڈرا تروسوا اسٹونیا میں ہونے والی سکیٹنگ چیمپئن شپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

چلی میں واقع ایک بستی میں آگ لگنے سے ایک سو کے قریب گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ آگ بجھانے والا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کے شہر مری میں برف میں پھنس کر ہلاک ہونے والے ایک سیاح کی عزیزہ ایک ایمبولینس میں بیٹھی غمگین نظر آ رہی ہیں۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک خاتون 18 ویں صدی کا لباس پہنے ایک سڑک سے گزر رہی ہیں۔

پیراگوئے میں ایک افریقن کلچرل گروپ ’کامبا کوا‘ کے فنکار سینٹ بالتھازار کی یاد میں ڈانس کر رہے ہیں۔

پرتگال میں لوگ ساحل کنارے کھڑے اونچی لہروں پر سرفنگ کرنے والے کو آتا کو دیکھ رہے ہیں۔

واشنگٹن میں ایک نایاب برفانی اُلو کو عمارت کے اوپر لگے عقاب کے سٹیچو پر بیٹھے دیکھا گیا۔

امریکہ میں ایک دریا کے اندر قدرتی طور پر بننے والی ایک بڑی آئس ڈسک دیکھی گئی۔

انڈیا کے شہر احمدآباد میں مکرسکرانتی کے تہوار پر ایک لڑکا چھت پر چڑھ کر پتنگ اڑا رہا ہے۔

شیئر: