Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار نے خاتون کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

سڑک پر موجود راہگیروں نے حادثے کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی پولیس خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کرنے والے تیز رفتار کار کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق الباحہ ریجن کی ایک شاہراہ پر تیز رفتار کار ڈرائیور پیدل سڑک عبورکرنے کی کوشش کے دوران خاتون کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا۔ 
حادثے کی وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک عبورکرنے کی کوشش کے دوران کارکی ٹکر سے خاتون سڑک پر گرکربے ہوش ہوگئی تھی جبکہ دیگر گاڑیاں بھی وہاں سے گزررہی تھیں۔  
سڑک پرموجود راہگیروں نے حادثے کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنے کے ساتھ ہی خاتون کو تیز رفتارگاڑیوں سے بھی بچایا۔ 
پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کو جلد گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

شیئر: