Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں جامعہ پل پر 20 گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد زخمی 

حادثے کی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے شہر تبوک میں منگل کو  ضبا روڈ جامعہ پل پر 20 گاڑیاں ایکدوسرے سے ٹکراگئیں، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ ٹریفک بریگیڈیئر علی مھذل القحطانی اور متعدد امدادی ٹیمیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ 
متعدد گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پل پر ٹریفک جام ہوگیا صورتحال قابو سے باہر نظر آنے لگی۔
ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال ہے۔
محکمہ ٹریفک نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال نہ کریں، اس پر جرمانہ ہے۔ 
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال غیر انسانی عمل ہے، اس سےقیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ 

 

شیئر: