Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں بس اور ٹرک میں تصادم، چار افراد ہلاک 48 زخمی

زخمیوں میں سے کچھ افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے موقع پر ہی طبی امداد دی گئی (فوٹو: سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی)
سعودی عرب میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مدینہ صوبے میں الہجرہ ہائی وے پر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس میں 45 افراد سوار تھے۔
زخمیوں میں سے کچھ افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔
سعودی ریڈ کریسنٹ کے اہلکار خالد السہلالی کا کہنا ہے کہ 20 ایمبولینسیں اور مدینہ کے جدید کیئر یونٹس جنہیں مکہ کے آٹھ اور قصیم کے تین یونٹس سے معاونت حاصل ہے، حادثے سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔
اوکاز اخبار کے مطابق جمعرات کو رات 11 بج کر 27 منٹ پر اطلاع دی گئی تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حادثہ کتنے بجے پیش آیا تھا۔
یہ ایک مصروف شاہراہ ہے جو مکہ اور مدینہ کے صوبوں کے درمیان سڑکوں کو جوڑتی ہے۔
زائرین اور دیگر عقائد کے پیروکار اس راستے کو مقدس مساجد (مکہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی) کے دورے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
2019 میں اسی شاہراہ پر بس اور لوڈر میں تصادم کے نتیجے میں 35 زائرین ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: