Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی تصاویر میں

سعودی عرب میں صحت کے امور کے نگراں ادارے کی جانب سے سفارشات کی روشنی میں حرمین شریفین اور دیگر مساجد میں باجماعت نماز کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نماز کے دوران سماجی فاصلے رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، تاہم نمازیوں کے لیے ماسک پہننا ابھی بھی ضروری قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ مملکت میں دیگر تمام کھلے اور بند مقامات پر بھی سماجی فاصلے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: