Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بدھ 4 فروری کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں بدھ کو سونے کی قیمت میں 14 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 14 ہزار  800روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 689 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 880 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 109 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 255 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 934 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 148 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 64  ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 87.80 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: