Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ می کالماوی لاس اینجلس میں ’مون نائٹ‘کی سکریننگ میں جلوہ گر

منی سیریز 'مون نائٹ' کے پروموشنل ٹور پر لاس اینجلس میں جلوہ گر ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
فلسطین نژاد مصری اداکارہ می کالماوی لاس اینجلس میں ہونے والی ’مون نائٹ‘  کی سکریننگ کی تقریب میں ریڈ کارپٹ کے سب سے پرجوش مہمان ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مصری اداکارہ می کالماوی اس وقت اپنے تازہ ترین پروجیکٹ مارول سٹوڈیوز کی آنے والی منی سیریز ’مون نائٹ' کے لیے پروموشنل ٹور پر امریکہ میں ہیں۔
اس سے قبل مصری اداکارہ نے انٹرنیشنل برانڈ کا سرخ رنگ کا سوٹ پہن کر برٹش میوزیم میں منی سیریز مون نائٹ کے لندن پریمیئر میں شرکت کی۔

مارول سٹوڈیوز کی سیریز 30 مارچ سے ڈیبیو کرنے والی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

بحرین میں پیدا ہونے والی خوبرو اداکارہ منی سیریز مون نائٹ میں اپنے ساتھی اداکار اوسکرآئزک کے  ہمراہ لاس اینجلس پریمیئر میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچی ہیں۔
اس موقع پر مصری اداکارہ می کالماوی خوبصورت گلابی اور جامنی رنگ کا گاؤن زیب تن کیے ہوئے تھیں جو کہ اس موقع کے لیے مشہور انٹرنیشنل برانڈ نے خاص طور پر تیار کیا تھا۔
مصری اداکارہ می کالماوی گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی سیریز میں اپنے خاص کردار رامے‘ کے لیے مشہور ہیں اور اس شو میں لیڈ رول میں سامنے آئی تھیں۔
مارول سٹوڈیوز کی مون نائٹ منی سیریز بین الاقوامی سطح پر 30 مارچ سے ڈیبیو کرنے والا شو ہے جس میں انٹرنیشنل اداکار شامل ہیں۔
 

شیئر: