Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں سالانہ الجونہ فلم فیسٹیول کے جلوے

مصری اداکارہ بشری سٹار سٹڈ فیسٹیول کی شریک بانی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
مصر میں سالانہ الجونہ فلم فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس فلم فیسٹیول میں رواں ہفتے ایک گرما گرم موضوع رہا جس میں سوشل میڈیا صارفین فنکاروں کی بہترین اور بدترین ریڈ کارپٹ لکس پر گفتگو کرتے ہیں۔
لقا الخمیسی

مصری اداکارہ لقا الخمیسی نے بھاری سیاہ لباس پہنا تھا (فوٹو: عرب نیوز)

1990 کی دہائی کے آخر میں اداکاری کا کیریئر شروع کرنے والی مصری اداکارہ لقا الخمیسی نے مصری کوٹوریئر اسامہ عبد اللہ کا بھاری سیاہ لباس پہنا تھا۔ بغیر تسموں والا یہ لباس ٹرانسپیرنٹ ڈیزاین کی طرح ہوتا ہے اور اسے کمر پر پہنا جاتا ہے۔
ریم سامی

ریم سامی نے کچھ برسوں کے دوران انڈسٹری میں اپنا نام روشن کیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)

مصر کی ابھرتی ہوئی فنکارہ ریم سامی نے گذشتہ کچھ برسوں کے دوران انڈسٹری میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ ان کی تازہ ترین سیریز ’ایل پرنس‘ تھی جسے 2020 کے رمضان شو میں سب سے زیادہ دکھایا گیا۔
ہدایت کار محمد سامی کی بہن 25 سالہ اداکارہ ریم سامی نے ایک تقریب کے دوران لبنانی ہنر مند باسل صودا کا ڈیزائن کردہ کریمی سفید سوٹ پہنا۔ انہوں نے فلور ٹریلنگ شفون بلاؤز، ساٹن پینٹ اور چاندی کی کڑھائی والی جیکٹ پہنی تھی۔
میسا مغربی

میسا مغربی نے فارم فٹنگ لباس کے ساتھ سفید ماسک پہنا تھا (فوٹو: عرب نیوز)

اماراتی، مراکشی اداکارہ میسا مغربی نے کویتی ڈیزائنر یوسف الجسمی کا تیار کردہ لباس پہنا۔  
  انہوں نے کورونا وائرس کی احیتاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فارم فٹنگ لباس کے ساتھ سفید ماسک پہنا تھا۔
میسا مغربی نے 2000 سے اپنے کریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے متعدد مصری، سعودی،کویتی اور اماراتی ٹیلی ویژن سیریز میں کام کیا۔
بشری

مصری اداکارہ اور گلوکارہ بشری نے لبنانی ڈیزائنر کا تیار کردہ شولڈر لیس ڈریس پہنا تھا (فوٹو: عرب نیوز)

مصری اداکارہ اور گلوکارہ بشری سٹار سٹڈ فیسٹیول کی شریک بانی ہیں۔
انہوں نے لبنانی ڈیزائنر فواد سرکیس کا تیار کردہ شولڈر لیس ڈریس پہنا تھا، جسے کمر پر باندھا گیا تھا۔
لیلٰی علوی

مصری اداکارہ لیلٰی علوی نے لبنانی ڈیزائنرکا پنک ساٹن گاؤن کا انتخاب کیا (فوٹو: عرب نیوز)

تجربہ کار مصری اداکارہ لیلٰی علوی نے لبنانی ڈیزائنر باسل صودا کا پنک ساٹن گاؤن کا انتخاب کیا۔
انہوں نے سات برس کی عمر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں 40 سے زیادہ عرصے گزارنے کے بعد 70 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔

شیئر: