Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفیحا ٹیم نے کنگز کپ جیت لیا، العلا کے صحرائی نخلستان اور جدہ سیزن میں رنگا ‏تفریحات کے علاوہ گزشتہ ہفتہ کی تصویری جھلکیاں

العلا کے صحرائی علاقے میں نخلستان:العلا کے صحرائی علاقے میں نخلستان کا خوبصورت منظر دیکھ سکتے جس میں حدِنگاہ کھجوروں کے باغات نظر آرہے ہیں ۔
جدہ سیزن میں رنگا تفریحات کا زون سٹی واک:جدہ سیزن کی رنگا رنگ تفریحات میں سے ایک سٹی واک زون ہے جہاں ہرعمر اور ذوق رکھنے والوں کی دلچسپی کے لیے بھرپور اور منفرد  پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فٹبال میچ میں الفیحا ٹیم نے کنگز کپ اپنے نام کرلیا:جوھرہ سٹیڈیم میں ہونے والے فٹبال میچ میں الفیحا ٹیم نے کنگز کپ اپنے نام کر لیا ۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فاتح ٹیم کو کپ نوازا۔
صحرائے حسمی میں خوبصورت چٹانیں:صحرائے حسمی میں ماحول کے اثر سے تشکیل پانے والی خوبصورت چٹانیں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں ۔ صحرائے حسمی تبوک ریجن میں واقع ہے ۔
طائف میں پھولوں سے بھرا سٹال گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل:طائف گلاب میلے میں پھولوں سے بھرا سٹال گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ اس سٹال پر 26 مختلف اقسام کے 84 ہزار پھول سجائے گئے ہیں۔
رغدان پارک میں سیروتفریح کی سرگرمیاں:الباحہ میں رغدان پارک میں سیاح مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔
جدہ سیزن میں آرٹسٹوں کو فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع:موسم جدہ کے تحت کھلے مقامات میں مصور اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ جدہ سیزن میں آرٹسٹوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع دیے گئے ہیں ۔
 
 

شیئر: