Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصاویر: ملکہ برطانیہ کے اقتدار کی پلاٹینم جوبلی کا جشن

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے اقتدار کے 70 سال مکمل ہونے پر پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کا آغاز جمعرات کو ہو گیا ہے جو چار روز تک جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ملٹری پریڈ، فضائی شو سمیت متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ دیکھیے اے ایف پی کی کی تصاویر میں۔

96 سالہ ملکہ برطانیہ اپنے خاندان کے سترہ افراد کے ہمراہ محل کی بالکونی سے تقریبات کا حصہ بنیں۔

بنکگم پیلس کے باہر ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع تھے۔ 

شاہی خاندان کے افراد کے ہمراہ ملکہ نے فضائی شو بالکونی سے دیکھا۔

رات کو ہی ملک کو روشنیوں سے سجا دیا گیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور ان کی امریکی اہلیہ میگھن مرکل اس موقع پر موجود نہیں تھے۔

ملکہ کی حفاظت کے لیے شاہی محل کے سامنے ’گاڈ سیو دی کوئن‘ ترانہ بھی گایا جائے گا۔ 

برطانیہ کی تاریخ میں کسی بھی شاہی حکمران کا یہ طویل ترین دور اقتدار ہے۔

ہائیڈ پارک میں 82 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔


 ملکہ الزبتھ کے اعلان کے مطابق ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

اس موقع پر مادام تساؤ میں ملکہ کے مجسمے کی بھی تزئین و آرائش کی گئی۔

تقریبات کے آغاز سے پہلے ہی شائقین محل کے قریب جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔

شیئر: