Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی ملکہ ایلزبتھ کو عہد کے 70 برس مکمل کرنے پر مبارکباد

ملکہ ایلزبتھ اپنے والد کنگ جارج ششم کی وفات کے بعد ملکہ کے عہدے پر فائز ہوئیں (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کو ان کے عہد کے 70 برس مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک کیبل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملکہ برطانیہ کی اچھی صحت اور خوشی، اور برطانیہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی ملکہ برطانیہ کے لیے ایک کیبل کے ذریعے ایسی ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کوئین ایلزبتھ کی عمر 95 برس ہے اور فروری میں ملکہ کے طور پر ان کے 70 برس پورے ہوئے، اور پلاٹینم جوبلی کے لیے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔
اس حوالے سے بکنگھم پیلس میں دو سے پانچ جون ایک میوزک کنسرٹ بھی ہوگا۔
ملکہ ایلزبتھ اپنے والد کنگ جارج ششم کی وفات کے بعد ملکہ کے عہدے پر فائز ہوئیں اور اس وقت وہ ایک بین الاقوامی دورے پر کینیا میں تھیں۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اگلے ہفتے چار روزہ تقریبات شروع ہونے سے پہلے ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ چار روزہ تقریبات اگلی جمعرات سے شروع ہوں گی جس میں ملٹری پریڈ، چرچ سروس اور میوزک کنسرٹ سمیت دیگر تقریبات ہوں گی۔

شیئر: