Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2025 میں 19.5 ملین حجاج اور عمرہ زائرین، خدمات کے لیے اطمینان کی شرح 90 فیصد سے زیادہ

 ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد رضا کاروں نے رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا(فوٹو: ایس پی اے)
نیشنل سینٹرفار پرفارمینس مینجمنٹ ’ادا‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 2025 بیرون مملکت سے 19.5 ملین عازمین حج اور عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے اطمینان کی شرح 90 فیصد سے زیادہ رہی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ضیوف الرحمان خدمت پروگرام نے واضح کیا کہ فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے سروے میں 91 فیصد عازمین حج جبکہ 94 فیصد عمرہ زائرین نے اطمینان کا اظہار کیا، یہ شرح معیاری کارکردگی اور مثالی منصوبہ بندی کو ظاہر کرتی ہے۔
عمرہ و حج سیزن کے دوران  بڑے پیمانے پر کمیونٹی کی شرکت بھی ریکارڈ کی گئی۔
 ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد مرد وخواتین رضا کاروں نے ضیوف الرحمان کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔
ان اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت کے باہر سے عازمین حج اور عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان اس بات کا عکاس ہے کہ مملکت کے مختلف ادارے حج، عمرہ اور سعودی عرب آنے کے لیے انتظامات میں، سعودی وژن 2030 کے عین مطابق آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

 

شیئر: