Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی پہلی تصویر اور ہبل سے رنگ برنگے ستاروں اور کہکشاﺅں کا مشاہدہ

حال ہی میں  کہکشاؤں کی کھوج لگانے اور خلا میں دریافت کے نئے دور کی امید لے کر آنے والی دوربین جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔ جیمز ویب ٹیلی سکوپ کائنات کے ان حصوں کو دیکھنے کی کوشش کرے گی جنھیں ہبل سپیس ٹیلی سکوپ بھی نہیں دیکھ پائی ہے۔
پیر کو جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے اپنی پہلی تصویر بھیجی ہے جس کو امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیا ہے۔ یہ کہکشاں کا ایک جھرمٹ ہے جسے  SMACS 0723 کا نام دیا گیا ہے اور یہ 4.6 ارب برس پہلے وجود میں آیا تھا۔
اس کے بارے میں امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے اہلکار بل نیلسن کا کہنا ہے کہ’ یہ کائنات کا سب سے گہرا مشاہدہ ہے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔‘
جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی جانب سے مزید ہائی ریزولوشن تصاویر منگل کو بھیجی جائیں گی۔ 

 

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے زیر استعمال دوربین ہبل 1990 سے خلا میں موجود ہے۔ ہبل دوربین نے زمین سے اربوں نوری برسوں کی دوری پر واقع سیاروں، ستاروں کے جھرمٹ اور کہکشاﺅں سے حیرت انگیز تصاویر ارسال کی ہیں۔ تصاویر بشکریہ روئٹرز

 

 

شیئر: